• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، دارالحکومت میں بڑھتے جرائم کیسز پر رپورٹ جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے کیسز کے حوالے سے سماعت پر آئندہ سماعت پرتفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا منظور کرلی گئی پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ وفاق کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے اسلام آباد میں گمشدگی واقعات اور جرائم میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

تازہ ترین