• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، بجلی کی ترسیل وتقسیم نظام کے ترمیمی بل پر تحفظات کااظہار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس چیئرمین چوہدری سالک حسین کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کے ترمیمی بل پر غور کیا گیا، کمیٹی نے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نیپرا اس کے قواعد وضوابط اور کارروائی کے حوالے سے تحریری طور پر کمیٹی کو آگا کرے ،بجلی چوری و کنڈا کلچر پر بریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا کہ بجٹ سے باہر گردشی قرضوں کو ختم کرنے کیلئے سبسڈی دینا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے اور اس پر تشویش ہے ، اس مسئلہ کو یکساں ٹیرف سے حل کرنے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اختیار ملنا چاہئے کہ وہ صارفین سے سرچارج وصول کرسکیں اور اسکو سرکاری گزٹ میں نوٹیفائی ہونا چاہئے، اس وقت ملک کی ہر تقسیم کار کمپنی کا ٹیرف مختلف ہے یکساں ٹیرف تمام کمپنیوں پر لاگو ہوگا۔

تازہ ترین