• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب الیکشن چوری ہو تو ریاست کمزور ہوجاتی ہے، کیپٹن (ر)صفدر

کراچی (این این آئی) کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈوں پر کام کرنے والوں کا راستہ روکیں گے، جب الیکشن چوری ہوتا ہے تو ریاست کمزور ہو جاتی ہے، غیر قانونی و غیر آئینی کام کرنے والوں کا راستہ روکیں گے۔ضمانت پر رہا ہونے والے کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح کا الیکشن بھی چوری ہوا تھا۔ کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ مجھ پر الزام لگا کہ مادر ملت زندہ باد کے نعرے کیوں لگائے، مادر ملت کی بجائے کیا ایوب اور مشرف زندہ باد کے نعرے لگاتے۔

تازہ ترین