• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، الاٹیز کو قبضہ دینے میں تاخیر نہ کرے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مین جن الاٹیز نے رقوم کی مکمل ادائیگی کردی ہے ان کو قبضہ دینے میں تاخیر نہ کی جائے اپنے دفتر میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تمام زمینوں پر سے غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کو مکمل ختم کرکے ہر تعمیراتی منصوبے کو بروقت تکمیل تک پہنچایا جایا جائے تمام اسکیموں کی قسطوں کی ری شیڈولنگ قانون کے مطابق کی جائے، جن الاٹیز نے رقوم کی مکمل ادائیگی کردی ہے ان کو قبضہ دینے میں تاخیر نہ کی جائے۔

تازہ ترین