• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، استاد کے قتل میں مدد کا الزام، اسکول کے 4 طلباء گرفتار

پیرس(اے ایف پی، جنگ نیوز) فرانس میں گستاخی کرنیوالے استاد کے قتل میں مدد کا الزام،اسکول کے 4طلباء کو گرفتار کرلیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عدالتی ذرائع نےکہا ہے کہ پیر کو فرانسیسی پولیس نے اسکول کے 4 طلباء کو اس شبہ میں گرفتار کیاہے کہ انہوں نے تاریخ کے استادکا سر قلم کرنےوالے شخص کو پیسوں کے عیوض استاد کی نشاندہی کروائی تھی،ذرائع نے بتایاہےکہ اب تک 15 افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے اور ان میں سے ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے تسلیم کیا ہے کہ اس کےسر قلم کرنےوالے شخص کیساتھ رابطے تھے۔دوسری جانب فرانس میں پولیس کی جانب سے مشتبہ مسلم انتہا پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری ہے، وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ پر نفرت آمیز مواد کے 80 سے زائد کیسز کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین