• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کی منتخب سیکٹرز میں خریداری ، 176پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 176پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، 59.43فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 22ارب 73کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ،کاروباری حجم بھی گذشتہ سیشن کی نسبت زیادہ رہا ،تفصیلات کے مطابق پیر کو مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے منتخب سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 176.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40164.02پوائنٹس سے بڑھ کر 40340.17پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 61.69پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16934.86پوائنٹس سے بڑھ کر 16996.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 96.00پوائنٹس کے اضافے سے 28567.79پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب 73کروڑ 60لاکھ98ہزار36روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین