• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے کراچی کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جس میدان میں پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں نے مل کر پنڈال سجایا وہیں 8 نومبر کو پاک سرزمین پارٹی اکیلے عوامی طاقت کا مظاہرہ کر کے دنیا کو باور کروا دیں گے جب ہم کراچی کو بدل سکتے ہیں تو پاکستان کو بھی بدل دیں گے۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں کسی ایک جماعت کے رہنما نے کراچی میں کھڑے ہو کر کراچی کے مسائل پر بات نہیں کی۔ ایک طرف پی ڈی ایم نے کراچی کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ، کراچی کی زمین اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو افواجِ پاکستان اور ملکی سالمیت پر مامور اداروں کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جو ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے تو دوسری طرف اپنی نااہلی کے باعث مہنگائی بےروزگاری غربت میں ناقابل یقین اضافہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان جب بار بار یہ کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہے تو اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرتے ہیں کہ جیسے مہنگائی بےروزگاری اور غربت میں اضافہ اسٹیبلیشمنٹ کی مرضی سے ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی نے سر انجام دی جسکی سندھ میں 12سالوں سے حکومت ہے۔ صرف گزشتہ 6 ماہ میں 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو کتوں نے کاٹا ہے، صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین