• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورم ٹوٹنے پر قومی اسمبلی میں حکومت کو سبکی کا سامنا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اپوزیشن نے کامیاب حکمت عملی سے سوموار کے دن قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی نہیں چلنے دی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 12منٹ کی تاخیر سے چار بجکر 12منٹ پر شروع ہوا۔ اسپیکر اسدقیصر نے اجلاس کی صدارت کی۔ کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر نے مشورہ کیا جونہی تلاوت، نعت اور قومی ترانہ کے بعد اسپیکر نے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تو پیپلز پارٹی کے سید غلام مصطفیٰ شاہ نے چار بجکر 22منٹ پر کورم کی نشاندہی کردی ۔

تازہ ترین