• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، کیسز 4 کروڑ ، اموات 11لاکھ14ہزار سے تجاوز

پیرس(اے ایف پی، جنگ نیوز) دنیا بھر میں کورونا کیسز 4 کروڑ سے تجاوز کرگئےجبکہ مجموعی ہلاکتیں بھی بڑھ کر 11لاکھ14 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں،دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ایمرجنسیزمائیکل ریان نےکہاہےکہ عالمی وباء کوروناکو کچلنے کیلئے کورونا سے متاثرہ افراد کے رابطے میں رہنے والوں کو مکمل قرنطینہ کرنا چاہیے، ادھر ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کورونا کے کیسز کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جہاں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ 337ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق برطانیہ میں کووڈ 19 کے 18 ہزار 804نئے کیسز رپورٹ ہو گئے۔ علاوہ ازیںتیونس کے وزیر اعظم نے ملک کے تمام علاقوں میں(آج) منگل سے کرفیو لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین