• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سیاحوں کی تعداد میں کمی ،غیر ملکیوں میں معمولی اضافہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملکی سیاحوں کی تعداد میں کمی ،غیر ملکیوں میں معمولی اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیادوں پر ملکی سیاحوں کی تعداد 1لاکھ 35ہزار کم ہوگئی ،غیر ملکیوں کی تعداد 509زیادہ رہی ،پاکستان کے ثقافتی مقامات پر سالانہ بنیادوں پر گذشتہ سال ملکی سیاحوں کی تعداد دس لاکھ پنتیس ہزار دو سو چودہ کم ہوگئی جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد پانچ سو نو زیادہ رہی-دو ہزار انیس میں پاکستان میں چھپن لاکھ ایک ہزار آٹھ سو اٹھاسی سیاحوں نے ثقافتی مقامات کی سیاحت کی .۔ وفاقی حکومت کی سرکاری رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان میں کل 56 لاکھ ایک ہزار 888 سیاحوں نے ثقافتی مقامات کا دورہ کیا جس میں 18 ہزار 550 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے-رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 میں ملکی سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 214 کم اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 509 زیادہ رہی-2019 میں پنجاب میں سب سے زیادہ 52 لاکھ 93 ہزار 672 ملکی اور 15 ہزار 307 غیر ملکی سیاحوں نے ثقافتی مقامات کا دورہ کیا-اسی طرح سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 49 ملکی اور 1449 غیر ملکی سیاحوں نے ثقافتی مقامات کا دورہ کیا

تازہ ترین