• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ، بیروزگاری کی شرح میں ستمبر میں کمی ریکارڈ، قومی شماریات بیورو

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایک سروے کے مطابق شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح ستمبر میں 5.4فیصد رہی جو کہ اگست کے مقابلے میں 0.2فیصد پوائنٹس کم ہے،چین ، بے روزگاری کی شرح میں ستمبر میں کمی ریکارڈ،شہری علاقوں میں بیروزگاری کی شرح ستمبر میں 5.4فیصد رہی جو اگست کے مقابلے میں 0.2فیصد پوائنٹس کم ہے،یہ بات پیرکو قومی شماریات بیورو ( این بی ایس )کے اعدادوشمار میں ظاہر کی گئی ہے ۔این بی ایس کا کہنا ہے کہ پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران مجموعی طورپر89لاکھ 80ہزار نئی شہری ملازمتیں پیدا کی گئیں اور اس حوالے سے 99.8فیصد سالانہ ہدف مکمل کرلیا گیا ہے ۔مزدوروں کی مارکیٹ کی اکثریت پر مشتمل 25سے 59 کے درمیان عمر کے لوگوں میں بے روزگاری کی شرح سروے کے مطابق ستمبر میں 4.8فیصد رہی جس میں اگست کی نسبت کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔دریں اثنا 31بڑے شہروں میں سروے کے مطابق بے روزگاری کی شرح گزشتہ ماہ 5.5فیصد تھی جو کہ این بی ایس کے مطابق اگست کے مقابلے میں 0.2فیصد پوائنٹس کم ہے ۔شہری بے روزگاری کی شرح بارے سروے ان بے روزگارافراد کی تعداد بارے اعدادوشمار کی بنیاد پر کیا گیا جنہوں نے شہری علاقوں میں روزگار کے سروے میں حصہ لیا تھا ،ان میں شہروں میں نقل مکانی کرنے والے کارکن بھی شامل ہیں۔حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین اس سال روزگار میں استحکام لانے اورلوگوں کا معیارزندگی یقینی بنانے کو ترجیح دے رہا ہے اور اس مقصدکیلئے 90 لاکھ سے زائد شہری روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے جبکہ سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح تقریبا 6فیصد رکھی جائے گی۔

تازہ ترین