راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 5 گاڑیوں 7 موٹر سائیکلوں ،رکشے،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر 35لاکھ روپےاور2موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حبیب الرحمان اپنے بھائی سعید کے ہمراہ مکان کی فروخت سے لی گئی رقم لے کر گھر آرہا تھا کہ مسلم ٹاؤن حاجی چوک کےقریب 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ملزموں نے انہیں گلی میں گن پوائنٹ پر روک لیا،دونوں بھائیوں نے ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ۔ دریں اثناء تھانہ ائرپورٹ نے کار میں سوارچار نامعلوم مسلح افراد کی طرف سےاسلحہ کے نوک پر موبائل فون چھین کر فرار ہونے،تھانہ صادق آبادنے موبائل چھیننے ، دوسری واردات میں 15ہزار چھیننے ، تھانہ ائرپورٹ نےموٹرسائیکل چھیننے، تھانہ مورگاہ نےموٹرسائیکل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے دو موبائل اور گھڑی چوری، دوسری واردات میں بھی موبائل چوری ، تھانہ نصیرآباد نےموبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈ اورایک لاکھ 35ہزارروپے کاحامل پرس چوری ، تھانہ ائرپورٹ نے موبائل مالیتی 65ہزار روپے چھیننے، تھانہ مندرہ نے 4 مویشی چوری ،تھانہ روات نے گھرکے تالے کاٹ کراڑھائی تولے زیورات ،ایل ای ڈی ، موبائل، 800 درہم اورکچن کا سامان چوری، تھانہ روات نےگھر کے تالے کاٹ کر 2لاکھ روپے، لیپ ٹاپ ،موبائل، دو چیک بکس ،پنشن بک ،پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر ،طلائی زیورات اور گاڑی کی فائل چوری کے مقدمات درج کر لیے ۔