• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں خواجہ سراحوالاتی سے زیادتی،انکوائری کاحکم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں خواجہ سراحوالاتی کوجنسی زیادتی کانشانہ بنانے کی شکایت پرانکوائری کاحکم دے دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کی ہائی سکیورٹی بیرک میں بندابرارنامی حوالاتی نے 6وارڈرزپر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کاالزام لگایاہے۔ ذرائع کاکہناہے حوالاتی نے عدالت میں پیشی کے موقع پرفاضل جج کوبتایاکہ اڈیالہ جیل کے بعض ملازمین گذشتہ دوماہ سے اس سےزبردستی زیادتی کررہے ہیں جس پرسپرنٹنڈنٹ جیل کوطلب کرکے فوری انکوائری کاحکم دے دیاگیا ۔ذرائع کاکہناہے کہ متاثرہ حوالاتی ابرارمشہور خواجہ سراڈانسرکا قریبی ساتھی ہے جواسلام آبادکے کسی پولیس سٹیشن میں درج مقدمہ میں گرفتارہوکراڈیالہ جیل لایاگیا تھا۔اس نے مبینہ طورپر جن چھ جیل وارڈرز پرجنسی زیادتی کرنےکاالزام لگایاہے جیل سپرنٹنڈنٹ چودھری اصغرعلی نےالزام علیہان کوطلب کرلیاہے ۔جیل ذرائع نے جنگ کوبتایاکہ اخلاقی جرائم سے بچنے کے لئے خواجہ سرااسیروں کوعام بارک کی بجائے الگ جگہ رکھاجاتاہے اسی لئے متاثرہ حوالاتی کوہائی سیکورٹی جیل میں رکھاگیاتھا لیکن وہاں بھی اس سے زیادتی کی شکایات سامنے آگئیں ۔
تازہ ترین