• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جرائم ، رپورٹ کیلئے حکومت کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے مقدمات میں وفاق کی طرف سے تفصیلی رپورٹ کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی ۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ پیش ہوئے اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے، مزید سماعت 12 نومبر کو ہو گی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے جسم فروشی کیلئے انسانی سمگلنگ کے ذریعے آذربائیجان سے لائی جانے والی لڑکی کی واپسی کے کیس میں ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے سربراہ کو آج عدالت طلب کر لیا ہے ، دوران سماعت فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزارت داخلہ نے این او سی جاری کر دیا ہے ، منسٹری کو کیا مسئلہ ہے؟ ایف آئی اے افسرنے کہاکہ ہم پاسپورٹ بنا کے دیں گے۔
تازہ ترین