• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کیلئے ڈیفالٹرز کی گرفتاریاں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا ، روزانہ آٹھ تا دس ڈیفالٹرز کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان سے ٹیکس کی وصولیوں کے بعد چھوڑ ا جاتا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد سمیر کا کہنا تھا کورونا کی لہر کے دوران ٹیکس وصولیوں میں جو کمی رہی اسے آئندہ دو تین ماہ کے دوران پورا کیا جائے گا اور ہر صورت میں ٹیکس اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا ۔ پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں کو اہداف ملے ہوئے ہیں جس کے مطابق وہ ڈیفالٹرز پر ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ جن سرکلز سے اوپی ایس پر تعینات انسپکٹر ریورٹ ہوئے تھے وہاں گریڈ سولہ کے ریگولر انسپکٹروں کو لگایا جا چکا ہے ۔
تازہ ترین