• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر احکامات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی اوراولپنڈی نے روزانہ کی بنیاد پر سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنیوالے42 شہریوں کے مسائل سن کران کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بھی بات کی۔سی پی او محمد احسن یونس نے ایس ایچ اوچونترہ کومیرٹ کے مطابق کارروائی نہ کرنے اور ایس ایچ اومورگاہ کوشہری کی درخواست پر ای ٹیگ نہ جاری کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کاحکم دیا۔انہوں نے کہاکہ مقدمات میں میرٹ کو یقینی بنایاجائے اور کسی بھی مقدمہ میں بے گناہ کو چالان نہ کیاجائے ، تھانوں اورچوکیوں میں آنیوالے شہریوں کی درخواستوں پرقانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین