• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آر ٹی آئی نے معلومات تک رسائی کے ترمیمی بل کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کولیشن آن رائٹ ٹو انفارمیشن نے نجی رکن کے بل کے طور پر سینیٹ میں پیش کئے گئے ’’معلومات تک رسائی کے حق کے ترمیمی بل، 2020 ‘‘ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کی صورت میں اس ترمیمی بل کے تحت معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کا دائرہ محدود ہو جائے گا کیونکہ اس کے تحت ان عوامی اداروں یا پبلک باڈیز کی تعریف سے پارلیمنٹ کو خارج کر دیا گیا ہے جو شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ سی آر ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے منعقد کی گئی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد، آفتاب عالم، صدف خان، محمد انور اور دیگر ارکان کا کہنا تھا کہ معلومات تک رسائی کا حق، آفاقی طور پر تسلیم شدہ بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم اگر منظور ہو گئی تو پارلیمنٹ واحد ادارہ بن جائے گی جس کے کسی بھی امور کے بارے میں شہری معلومات تک رسائی کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔
تازہ ترین