• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈمپنگ سائٹ اراضی پر بورڈ آف ریونیو کے اعتراضات ، لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نے جواب دیدیا

راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے گوجرخان میں نئی ڈمپنگ سائٹ کیلئے اراضی پر بورڈ آف ریونیو کے اعتراضات کا لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اے سی گوجرخان نے جواب دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ اراضی میں 924کنال شاملات ہیں جس پر بورڈ آف ریونیو نے اعتراض کیا تھا۔ اے سی گوجرخان نے جوجواب دیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ 924کنال شاملات اراضی حسب رسد (خانہ کاشت میں لوگوں کے نام) ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلسل کوششوں سے ڈمپنگ سائٹ(لینڈ فل)کی قیمت 27 کروڑ 30 لاکھ سے کم ہوکر15کروڑ 49 لاکھ 68 ہزار ہوچکی ہےجس میں شاملات اراضی کی ساڑھے پانچ کروڑ قیمت بھی شامل ہے۔اگر یہ بھی نکل جائے تو لینڈ فل سائیٹ کی قیمت دس کروڑ کے لگ بھگ رہ جائے گی۔جس کی منظوری کمشنر راولپنڈی ڈیژن کے اختیار میں آجائے گی۔
تازہ ترین