• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم متاثرین کے مسائل حل کیلئے ہر ہفتے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے ددوچھا و مہوٹہ ڈیم متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے محکمہ مال ضلع راولپنڈی اور چکوال کو ہر ہفتے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کردی۔ ددوچھا و مہوٹہ ڈیم کی تعمیر کے لئے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کر نا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں تر قیا تی سکیموں کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس مو قع پر ایکسیئن سمال ڈ یمز نے ددوچھاڈ یم سے متعلق بتا یا کہ راولپنڈی شہر سے25 کلو میٹر کی مسا فت پر بننے والے اس ڈ یم کو پا نی کے ذ خیر ہ کیساتھ ساتھ سیاحتی لحا ظ سے ٹورسٹ پوا ئنٹ بھی بنا یا جائیگا۔ فنڈز کی کمی کے باعث کا م کی ر فتار کم ہو نے کی شکایت پر کمشنر نے جلد از جلد اس شکایت کو دور کر نے کی یقین د ہا نی کرواتے ہو ئے کہا کہ آ ئندہ کے ہر جا ئزہ اجلاس میں سول ورک کی تفصیل تصویروں کیساتھ پیش کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ مہوٹہ ڈیم کے کل1920متا ثرین میں سے213کو معا و ضہ ادا کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین