• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم تحریک نے حکمرانوں کی چیخیں نکال دیں‘حافظ حمداللہ

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمران اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب عوامی اجتماعات سے خوفزدہ ہیں۔عمران کی تحریک عوامی نہیں بلکہ ایمپائر کی انگلی سے شروع ہوئی تھی ۔وزیراعظم کی گزشتہ روز کی تقریر انکی ہواس باختگی کاثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے جمعیت مرکزی رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ حافظ مومن جان عثمانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں اور لوٹوں کی بارات تو پی ٹی آئی حکومت کی چھتری تلے جمع ہے‘حکمرانوں کے دائیں بائیں بیٹھے چورکیااس وجہ سے فرشتے بنے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک پرامن اور کامیاب رہے گی یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے کارکن پارلیمنٹ و پی ٹی وی پر حملہ آورنہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو تحریک کاآغاز ہے پی ڈی ایم کے صرف ایک جلسے سے حکومتی وزراء کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں۔
تازہ ترین