• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے آرڈر جلد جاری کئے جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹر ی کوئٹہ جاوید اقبال، میروائس کاکڑ ایدووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، ذاکر بنگلزئی،ارباب اقبال، آصف حریفال،شہباز خان،سلیم مینگل اورعمر فاروق کاکڑ نے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے کہا ہے کہ سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے آرڈرفوری طور پر جاری کئے جائیں کیونکہ گزشتہ دو ہفتے سے جاری احتجاج کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے مطالبات منظور کرتے ہوئے ان میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ 
تازہ ترین