• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کی ہدایت پر درخواست گزار کی محکمہ نادرا میں ملازمت بحال ہو گئی

کوئٹہ( این این آئی)وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق مسمی شمیم احمد نے وفاقی محتسب کو درخواست دی کہ وہ محکمہ نادرا میں بطور کمپیوٹر آپریٹر خدمات دے رہا تھا اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شک کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا اور دو سال تک عدالت کے چکر ٹاٹتا رہا، اسی اثناء میں محکمہ نادرا نے ان کو بوجہ غیرحاضری نوکری سے برخاست کردیا۔ بعدازاں عدالت نے فدوی کو بری کردیا جب درخواست گزار محکمہ پہنچا تو پتہ چلا کہ اسے برخاست کردیا گیا ہے، اس نے وفاقی محتسب سے التجا کی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی محتسب نے محکمہ نادرا سے رپورٹ طلب کی اور انصاف کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے درخواست گزار کو اپنی پوسٹ پر واپس تعینات کردیا گیا۔ سائل نے وفاقی محتسب کے احسن اقدام کو سراہا اور فوری اور مفت انصاف پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔  
تازہ ترین