• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں کمرشل اور گھریلو صارفین کی گیس سپلائی منقطع

پشاور (وقائع نگار) سوئی ناردرن گیس نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 2سرکاری محکموں سمیت درجنوں کمرشل و گھریلو صارفین کی گیس کی سپلائی منقطع کردی ہے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر صوبے کے مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں ، کمرشل اور گھریلو صارفین ، ہوٹلز، ریسٹورانٹس کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے ہیں لاکھوں روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سوئی ناردرن گیس کی جانب سے آپریشن گزشتہ روز شروع کردیا ہے ابتدائی طورپر دو صوبائی محکموں کی گیس کی سپلائی منقطع کردی ہے جبکہ مرحلہ وار طور پر بلوں کی عدم ادائیگی پر تمام محکموں کے گیس کی سپلائی منقطع کی جائیگی گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف بھی آپریشن شروع کیاگیا ہے سوئی ناردرن گیس کے مجموعی طور پر مختلف محکموں ، گھریلو غیر گھریلو افراد کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایا جات ہیں۔
تازہ ترین