• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام سوات میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے کانجو ٹاؤن شپ، ایم خان پلازہ، القلم کالج اور سچ بڑہائیرسکینڈری سکول میں بلڈڈونیشن کیمپ لگائے گئے،، اس دوران عوام خصوصاً طلباءنے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم میں پی آر او اعجاز عالم،ڈاکٹرامجد اقبال ،ڈاکٹر عماد زمان اور معاون محمد سلیمان شامل تھے جنہیں پرنسپل القلم کالج حیدر علی، کاشف خان، محمد ریحان، برکت علی سمیت مقامی افراد کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ کرنے والوںکے تعاون کی بدولت ہی تھیلی سیمیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگی کی سانسیں رواں دواں ہیں،انہوں نے اس بات بھی زور دیا کہ بلڈ کولیکشن ٹیمیں بلڈ کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ خون عطیہ کرنے کے حوالے سے بھی عوام میں شعور اجاگر کیا جائے تاکہ تھیلی سیمیا فیلوز کو انتقال کی فراہمی بلاتعطل کے جاری رکھی جاسکے۔
تازہ ترین