• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار نے پنجاب کو بنی گالہ پارٹی کے سامنے سرنڈر کردیا، عظمیٰ بخاری

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب کو بنی گالہ پارٹی کے سامنے سرنڈر کردیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب پہلے آپ غیر قانونی شراب لائسنس، چینی اور گندم چوری کا حساب دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب آپ نے اپنی چوری کا ملبہ سینئر بیوروکریٹس پر ڈال دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ 2سال میں ایک اینٹ نہیں لگائی ہے اور شہباز شریف کے مقابلے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

تازہ ترین