• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے اثاثہ جات کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، ناصر عباس سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو کی زیر صدارت سوک سینٹر کانفرنس روم میں زیر التوا کیسز کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ شمس صدیقی، ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن نعیم وحید، متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز و افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اثاثہ جات کو محفوظ بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ہنگامی بنیادوں پر زیر التوا کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری اور ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن نعیم وحید شامل ہیں ۔

تازہ ترین