• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نا اہلی نے ملک کو مذہبی انتشار کی طرف دھکیلا، پروفیسر ساجد میر

کراچی(پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ شعائر اسلام کا دفاع اور تحفظ اہل ایمان کی سرشت میں شامل ہے، مقدس مقامات، مقدس شخصیات اور دیگر اسلامی شعائر کی بیحرمتی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نا اہلی نے ملک کو بڑے مذہبی انتشار کی طرف دھکیلا، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کی خوفناک سازش کی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجامعہ ابی بکر الاسلامیہ گلشن اقبال میں ”تحفظ شعائر اسلام سیمینار“ سے صدراتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے جامعہ پنجاب شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈاکٹر حماد لکھوی، ممتاز عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری، مفتی مبشر احمد ربانی، رانا شفیق خان پسروری، پروفیسر حافظ محمد سلفی، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن لکھوی، مفتی یوسف قصوری، علامہ نور محمد، شیخ ضیاء الرحمٰن مدنی، حافظ فیصل افضل شیخ، ڈاکٹر فیض الابرار صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین