• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء ربیع الاول میں مذہبی رواداری کو فروغ دیں، عرفان میروانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی نے کہا ہے کہ علماء کرام ربیع الاول کے دوران مذہبی رواداری کو فروغ دیں ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی کی صدارت میں استقبالِ ربیع الاوّل کے انتظامات کے حوالےاجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف مکاتب ِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمأء کرام،منتظمین مساجد و امام بارگاہ اور منتظمین جلوس نے شرکت کی اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی ٰسومرو ، اسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری ،اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر جمشید ، سندھ پولیس، رینجرز کے افسران، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک اور بلدیہ شرقی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے۔عرفان سلام میروانی نے کہاکہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، علماء کرام فروغِ امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ضلع کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

تازہ ترین