• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی ویب سائٹ کا افتتاح

کراچی (اے پی پی)ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نےاپنی ویب سائٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ویب سائٹ http://www.dpc.org.pkپر دستیاب ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ڈی پی سی ڈپازٹرز پر زیادہ توجہ دے سکے گی اور عوام میں مزید آگاہی پیدا کرے گی۔ اپنی ویب سائٹ کا آغاز اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ڈی پی سی کی وسیع تر کمیونی کیشن اسٹریٹجی کا حصہ ہے، جس میں بھرپور توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ صارفین ڈی پی سی کے کردار اور وظائف، اور سرکلرز اور رہنما ہدایات سمیت اس کے اعلانات کے بارے میں قیمتی معلومات سے بآسانی آگاہ ہو سکیں۔ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بینک دولت پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے جو ڈی پی سی ایکٹ 2016 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ ڈی پی سی کا مقصد کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں ڈپازٹرز خصوصا چھوٹے ڈپازٹرز کو تحفظ دینا ہے۔

تازہ ترین