• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی کو گرفتار کرلیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی پنجاب پہنچ جانے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ شخص کانام مشتاق بتایا جارہا ہے، جب کہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں۔ وہ قصور کے قریب حسینی والا کے مقام پر بھارتی سرحد عبور کر کے دو سو میٹردور بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا جہاں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بجائے بھارتی فوج نے اسے للکارا لیکن مشتاق کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ بھارتی علاقے میں پہنچ چکا تھا۔ اس کی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے پانچ ہزار پانچ سو پاکستانی روپے برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ مشتاق پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بھارتی علاقے میں لگائی گئی باڑ کے اندر سے ہوتا ہوا فیروز پور کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوج نے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے فیروزپور پولیس کے حوالے کر دیا ہے جب کہ اس کے بارے میں پاکستانی حکام کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین