• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف نعت خواں محبوب ہمدانی انتقال کرگئے

لاہور (جنگ نیوز) معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، کچھ روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج جان جان آفریں کے سپرد کردی۔ محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محبوب احمد ہمدانی نہ صرف خود معروف نعت خواں تھے بلکہ ان کے بھائی مرغوب احمد ہمدانی بھی ثنا خوانی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ دونوں نعت خواں بھائیوں کی اس جوڑی نے کئی دہائیوں تک عاشقان رسولؐ کے دلوں کو حضور ؐکی محبت سے منور کیا۔

تازہ ترین