• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کے دوران جس طرح اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے، اعلیٰ عدالتوں کو اس صورت حال کا ازخود نوٹس لینا چاہئے،پاکستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ساتھ بعض بڑی طاقتوں کی سازشوں کا شکار ہے جس میں سیاسی قائدین کی معمولی غفلت ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہے،پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عالمی قوتیں پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،جس میں حکومت اور اپوزیشن کو احتیاط اور دانشمندی سے کام لے کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے ساتھ ساتھ اس کے دفاع کو مضبوط بنانا ہوگا۔

تازہ ترین