• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم کرکٹ سیریز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔موجودہ چیلنجزز کے سبب نیوٹرل امپائرز کی تقرری کی شرط کو عارضی طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کا آغاز 12 بجے دوپہر جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوگا۔ تیس اکتوبر سے دس نومبر تک جاری رہنے والی سیریز کے کُل چھ میں سے پانچ میچوں میں علیم ڈار آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں وہ تھرڈ امپائر ہونگے ۔ آئی سی سی نے پروفیسر جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ وہ آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے احسن رضا کا یہ 50 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے امپائر بن جائیں گے۔

تازہ ترین