• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون کرکٹ، سندھ نے سنٹرل پنجاب کو تین وکٹ سے ہرا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کےپہلے رائونڈ میں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سندھ نے ابرار احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ کے آخری روز سندھ کی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 59 رنز بآسانی پہلے سیشن میں ہی بنالیے۔ سندھ نے اپنی دوسری اننگز میں 102 رنز کا مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 161 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

تازہ ترین