• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کے نئے آنے والے پروجیکٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف راک اسٹارعلی ظفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افرا عالم نےایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ٹوئٹر صارفین افرا عالم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ویڈیو میں علی ظفر موجود ہے اور جیے سندھ جیے کے گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔

افرا عالم نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بہت جلد علی ظفر اور عروج فاطمہ کے حوالے سے ایک ساتھ کیے جانے والا کام سامنے آنے والا ہے۔گلوکارعلی ظفر نے افرا عالم نامی ٹوئٹر صارفین کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور سوالیہ انداز کا کیپشن لکھا کہ آخر یہ ویڈیو کس نے لیک کر دی۔

واضح رہے کہ علی طفر سوشل میڈیا سائٹ پر متحرک نظر آتے ہیں اور مداحوں کو ہر خبر کی معلومات بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین