• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ پولیس نے نوازشریف کیخلاف کورونا خلاف ورزی کی شکایات کو نظر انداز کردیا

لندن(ودود مشتاق) میٹرپولیٹن پولیس نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف کرونا وائرس کی خلاف ورزی کی شکایات کو نظر انداز کردیا اور قرار دیا ہے کہ ایسی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی جس پر کوئی کارروائی کی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹر صارف نے تقریبا ایک ہفتہ قبل ٹویٹر پر پولیس سے شکائت کی تھی کہ میاں محمند نواز شریف کے گھر واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پارک لین کے باہر اکثر چھ سے زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں اور ہائیڈ پارک میں بھی چھ سے زیادہ لوگ جمع ہو کر سیر کرتے ہیں جو کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے صارف سے مزید تفصیلات طلب کیں جس پر ٹویٹر صارف نے کچھ ویڈیو پولیس کے ساتھ شیئر کیں۔ پولیس نے اپنی تحقیقات کرنے اور جنگ کے استفسار پربتایا کہ شکائت کا احتیاط سےجائزہ لیا گیا لیکن ایسی کوئی خلافِ قانون سرگرمی نہیں پائی گئی۔ پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اسلئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائیگی پولیس نے مزید کہا کہ اگر اس میں کوئی خلاف ورزی ہوتی تو وہ قانون کے مطابق کاروائی کرتے اسلئے اس معاملے پر مزید تحقیقات بھی نہیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین