لندن ( جنگ نیوز ) پاکستانی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں کام کرنے والی چار کمپنیوں نے پاکستان میں اوورسیز سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس بات کا اظہار چاروں کمپنیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے چاروں کمپنیوں میں معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے اوورسیز رئیل سٹیٹ مارکیٹنگ کیلئے کام کرنیوالی قاضی انوسٹمنٹ، پراپرٹیز ہاؤس، آدم پراپرٹیز اور آدم اینڈ رسل سٹیٹ میں مشترکہ کوششوں کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اوورسیز پاکستانیز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور موجودہ حکومت کی کنسٹرکشن انڈسٹری میں دی جانیوالی مراعات احسن اقدام ہے، ثاقب رفیق چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی گذشتہ سات سال سے بین الاقوامی طور پر کام کررہی ہے اور ہزاروں افراد ان کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دیگر کمپنیوں کے ساتھ ملکر اجتماعی کوششوں کا آغاز ہوا ہے جس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنے آبائی وطن میں رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، اس غرض سے ان کو قانونی طور محفوظ سرمایہ کاری کی کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے، ملک اسحٰق کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ قانونی طور پر منظور شدہ پراجیکٹ ہی متعارف کروائے جائیں۔