• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے وفد کی سفیر پاکستان سے ملاقات، وطن عزیز کے کلچر کو پروموٹ کیا جائے، آفتاب کھوکھر

ویانا(نمائندہ جنگ)پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا میں نئے تعینات سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے کہا ہے کہ اوور سیز کمیونٹی وطن عزیز میں کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھائے اور دیار غیر میں پاکستانی کلچر کو پروموٹ کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے عہدیداران کے 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے سفارت خانہ ویانا میں ان سے ایک تعارفی ملاقات کی، جس میں آرگنائزر حاجی فاروق چوہدری، صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،نائب صدر حاجی ملک خلیل اعوان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق ضیاء اور لیگل ایڈوائزر حاجی محمد انور شامل تھے اور اس ملاقات میں کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ بھی موجود تھے۔ سفارت خانہ ویانا پہنچنے پر وفد نے سفیر پاکستان کو پھول پیش کیےاور ویانا میں خوش آمدید کہا،سفیر پاکستان سے 5 رکنی وفد کی ملاقات میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر اور مشکلات پر بڑی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔صدر حاجی محمد ارشد باجوہ نے اپنے وفد کا تعارف کراتے ہوئے اپنی تنظیم کی اب تک کی کی گئی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ویانامیں پاکستان کے نیشنل ہیروز کو اخراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیس واک، پاکستانی نیشنل ہیرو کی میوزیم میں تصاویر لگوائیں اور کشمیرسیمینار،کشمیر پیس ریلی اور قومی پروگرام اور پاکستان میں ایجوکیشن کے حوالہ سے ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور سابق وزیر تعلیم اور سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کے ساتھ مل کر کام کیے ہیں اور آئندہ بھی ہم انشاءاللہ پاکستان کے وقار اور سربلندی کے لیے کام کرتے رہینگے اور سفیر صاحب کو اپنی تنظیم کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔فاروق چوہدری نے سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر سے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے دوہری نیشنلٹی پر بات کی اور سفیر سے مزید کہا کہ اسٹروپاک ایسوسی ایشن آسٹریا کے ساتھ میں نے کئی سال کام کیا اور اس تنظیم نے پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں اب آپ سے گزارش ہے کہ اسٹروپاک ایسوسی ایشن کو دوبارہ متحرک کیا جائے،حاجی ملک خلیل اعوان نے پاکستانی اوریجن کارڈ کی پاکستان میں مشکلات پر بڑی تفصیل سے بات کی اور سفیر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سفیر نے انکم ٹیکس لیگل ایڈوائزر محمد انور کے کام کی تعریف کی انکی خدمات کو سراہا ۔ڈاکٹر محمد فاروق ضیاء نے سکالرشپ سٹوڈنٹس پر گفتگو کی ۔سفیر پاکستان نے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کی تنظیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اب ترقی میں بہتر پوزیشن پر ہے اور پاکستان کی ترقی مذید بہتری کی طرف گامزن ہے، انہوں نے مذید کہا کہ آپ لوگ پاکستان میں کاروبار کریں اب بہت بہتر مواقع میسر ہیں اور آسٹریا میں پاکستان کے مستقبل کو کس طرح آگے لیکر چلنا ہے مثال کے طور پر پاکستان کی مصنوعات، فوڈ فیسٹیول،آرٹ، میوزیکل، آرٹسٹ، ٹیکسٹائل،فیشن ڈیزائنگ اور شو وغیرہ اور اپنے کلچرل ،مذہبی اور قومی تہوار شامل ہیں جن میں آسٹرین مقامی لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے اور پاکستانی کلچرل کو متعارف کرا کر پاکستان کو ہم سب آگے لیکر چلیں گے۔سفیر نے صدر ارشد باجوہ اور انکی ٹیم کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انکی تنظیم کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے احتتام پر حاجی محمد ارشد باجوہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تازہ ترین