• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے آن لائن میٹنگ

کوپن ہیگن(زاہد مرزا)پاکستانی ایمبیسی ڈنمارک نے اوورسیز پاکستانیوں اور بالخصوص ڈنمارک میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے نئی شروع ہونے والی سکیم (روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ) کی انفارمیشن دینے کے لیے زوم پر آئن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ کے میزبان سفیر پاکستان احمد فاروق اور فرسٹ سیکرٹری مسز عصمت حسین تھیں، پاکستان سے حکومتی سطح پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے انفارمیشن اور سوالوں کے جواب دینے کے لیے سید عرفان علی، محسن شاہ اور ارشد بھٹی نے احسن طریقے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بریفنگ دی، میٹنگ میں شامل سیاسی، سماجی، مذہبی ،صحافتی اور کاروباری شخصیات جن میں ڈنمارک کے شہر اوڈنسہ سے ظہیر انور شیخ، کوپن ہیگن سے ملک طاہر، عنصر منظور حسین، سید اعجاز بخاری، عباس رضوی، میاں منیر، چوہدری شوکت، انعام ڈار اور ڈنمارک کے شہر آروس سے نواز مرزا شامل تھے اس پروگرام کو پاکستان ایمبیسی ڈنمارک کے پیج پر لائیو سنا گیا، پاکستان کمیونٹی ڈنمارک کے رہنماؤں نے پاکستان ایمبیسی ڈنمارک اور سفیر پاکستان احمد فاروق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 

تازہ ترین