• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفیق شاہد اور شمع شاہد کی بیٹی زاہرہ شاہد کی تقریب سالگرہ

​ مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) کاروباری،سماجی اور کمیونٹی شخصیت رفیق شاہد اور معاشرے میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے اور خواتین کے حق میں آواز بلند کرنے والی سماجی شخصیت شمع شاہد کی بیٹی زاہرہ شاہد کی چوتھی سالگرہ منائی گئی جس میں خاندان کے مخصوص افراد کے ساتھ قریبی رفقاء برطانیہ کی کاروباری و سیاسی شخصیت ریاض احمد، پیپلز پارٹی لیڈی ونگ نارتھ ویسٹ برطانیہ کی صدر سماجی رہنما رضیہ چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔سالگرہ کی تقریب میں برطانوی حکومت اور مقامی کونسل کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری ہدایات پر عمل کیا گیا۔ ننھی پری زاہرہ شاہد نے والدین اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور تقریب میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز بنیں۔ رضیہ چوہدری نے خوشی کے موقع پر کہا کہ مشکل حالات میں چند افراد کو مدعو کیا گیا ہم شاہد اور شمع شاہد کے دلی مشکور ہیں کہ انہوں نے پُر مسرت لمحات میں ہمیں شامل کیا۔ دعا ہے کہ رب العالمین ننھی پری کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ محمد ریاض کا کہنا تھا کہ دعوت میں شرکت کی خاص بات ان کا انتہائی لذیذ کھانا بھی ہے میں کمیونٹی سے کہنا چاہتا ہوں اگر کسی دعوت کا اہتمام کرنا ہو تو جانی گرل ریسٹورنٹ کا انتخاب کریں ۔ ننھی پری زاہرہ شاہد کے والد شاہد رفیق نے کہا کہ میں تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری بیٹی کی چوتھی سالگرہ میں شرکت کی، ہم نے ایس او پی کی وجہ سے صرف چند افراد کو مدعو کیا تھا۔
تازہ ترین