• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈرز کانفرنس، ملک غیرمستحکم کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دینگے، جنرل باجوہ

ملک غیرمستحکم کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دینگے، جنرل باجوہ


راولپنڈی(اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے امن و استحکام کے حصول کے لئے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے‘ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

وہ منگل کو کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک ، علاقائی اور قومی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

فورم نے ملک خصوصی طور پر قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ کا جا مع جائزہ لیا۔ 

تمام سول اور فوجی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

تازہ ترین