• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نہیں ریاست کیساتھ کھڑے ہیں،مسلم لیگ ق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ق) نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ان کا پختہ اتحاد ریاست کیساتھ ہے، عمران خان کے ساتھ نہیں، دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے ،ریاستی اداروں کو کمزور کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے، باقی تمام جماعتیں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ کھڑی ہیں، ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ورنہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے پانچ ووٹ کس قدر اہم ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ہمیں بھی گالیاں پڑھ رہی ہیں اور اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

گلگت بلتستان کے انتخابات میں ہمارے پاس جیتنے والے امیدوار ہیں اور ہم اچھا رزلٹ دینگے، ہماری خواہش ہے کہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائیں اور ہم ایسا کربھی سکتے ہیں لیکن قومی مفاد میں ریاست کے ساتھ چل رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سیکرٹری جنرل سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین