• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کا سورج طلوع ہونے والا ہے، میر شکیل جلد رہا ہونگے، مقررین

انصاف کا سورج طلوع ہونے والا ہے، میر شکیل جلد رہا ہونگے، مقررین 


کراچی ، لاہور، راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ و جیو میر شکیل الرحمان کی غیر قانونی گرفتاری کو 221دن گزر چکے ہیں، میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف کراچی ، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا ، مظاہروں میں سیاسی رہنمائوں، صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں ، جنگ، جیو، دی نیوز، آواز ورکرز ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ انصاف کا سورج طلوع ہونے والا ہے،میرشکیل جلد رہا ہونگے، میرشکیل الرحمان کی بلاجوازگرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے،سچ کے خلاف جتنے بھی پروپیگنڈے اور سازشیں کر لی جائیں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے رکن ساتھی اسحاق نے کراچی میں صحافتی تنظیموں، جنگ جیو ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام میرشکیل الرحمان رہائی احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی اسحاق نے کہا کہ میرشکیل الرحمان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑ سکیں، نیب غیرضروری طور پر ملک کے شریف شہریوں حراست میں لیکر تنگ کررہا ہے جبکہ دوسری جانب کرمنلز اور چور، ڈاکوئوں کو ضمانت رہائی دے رہا ہے۔ چونتیس سال پرانے کیس میں بغیر کسی تحقیقات کے میرشکیل کی گرفتاری معنی خیز ہے، میرصحافت میرشکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے، اس موقع پر پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سینئر ایدووکیٹ ہائی کورٹ ایس کے لودھی، سینئر صحافی، سیکرٹری جنرل ایپنک شکیل یامین کانگا، سینئر وائس چیئرمین کراچی ایپنک رانا محمد یوسف اور جنرل سیکرٹری دی نیوز ایمپلائز یونین سی بی اے دارا ظفر نے بھی خطاب کیا۔ 

تازہ ترین