• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں جاری، ایک گاڑی، 14 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،12 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز، مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی نےموبائل اور 23ہزار روپے چھیننے ، تھانہ ریس کورس نے اسلحہ کی نوک پر خاتون سے 2کڑے، 2 انگوٹھیاں اور2 بالیاں مالیتی ساڑھے چھ لاکھ اور 19ہزار روپے چھیننے،تھانہ ٹیکسلانے موٹر سائیکل ، موبائل اور 20ہزار چھیننے، تھانہ رتہ امرال نے موبائل کمپنی کے ٹاور سے 24 بیٹریاں چوری ، تھانہ رتہ امرال نے 8ہزار روپے اور گھر کی چابیاں چھیننے،گھر کے تالے توڑکر 6تولے طلائی زیورات اورایک ہزار ریال چوری، تھانہ وارث خان نےموبائل چوری ،تھانہ نیوٹاؤن نے 2 موبائل چوری، ایریل کیبل 80 میٹر چوری،تھانہ صادق آباد نے 3 موبائل چوری، تھانہ صادق آباد نےموبائل اور 14 ہزار روپے کا حامل پرس چوری ،گاڑی سے موبائل چوری، کمرے سے 3 موبائل اور 8ہزار روپے چوری، تھانہ ویسٹریج نے طلائی زیورات چوری،تھانہ گوجرخان نے 5 تولے کے 2 ہار سیٹ، 3 انگوٹھیاں ،موبائل ، ایل ای ڈی ،20ہزار روپے اور کمبل چوری ، تھانہ مندرہ نے ڈیرے سے مویشی چوری ، تھانہ صدربیرونی نے 2شناختی کارڈ ، 2اے ٹی ایم کارڈ ،4موبائل، 25ہزار روپے ،ڈرائیونگ لائسنس،9ایم ایم پسٹل کا لائسنس چوری کے مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین