• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز گینگ کے 5ارکان گرفتار ، تین گاڑیاں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کینٹ پولیس نے نوسرباز گینگ کے 5ارکان کوگرفتار کرکےلاکھوں روپے مالیت کی 3کاریں برآمد کرلیں ۔ایس ایچ اوکینٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد علی آغا، نذرتقی ،شفاعت علی ،عمرفاروق اورمحمد وسیم کو گرفتارکرکے تین کاریںبرآمدکرلیں۔ملزموں کیخلاف یاورعباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایاکہ گینگ کے ارکان مختلف اضلاع سے مہنگی گاڑیاں رینٹ پر لیتے اوردھوکہ دہی سے انتہائی سستے داموں فروخت کردیتے تھے۔
تازہ ترین