• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک نوعمرلڑکے اوردولڑکیوں کو اغوا کر لیاگیا۔تھانہ کینٹ کو محمد آصف نے بتایا کہ میرے 13سالہ بیٹے محمدعثمان کو کسی نے محفوظ روڈسے اغواء کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو تصور نے بتایا کہ میری19سالہ بیٹی (ن) کوشیروز،شیروز کابھائی جانو اور ان کی والدہ اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ روات کو چودھری لیاقت علی نے بتایا میری بیٹی (ع)بی بی کو آدم خان ,سرور ،ساجد نے دو تین نامعلوم اشخاص کے ساتھ باہم صلاح مشورہ ہو کر اغوا کر لیا۔ مدعی نے پولیس کوبتایاکہ دو ماہ قبل ساجد وغیرہ نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا تھا مگر میں نے انکار کر دیا تھا۔
تازہ ترین