• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر کی پی ایچ ایز کیلئے 175ملین کی گرانٹ جاری

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) فنانس ڈویژن نے بلاک ایلوکیشن سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز (پی ایچ ایز) کو دوسرے کوارٹر کیلئے 175.698ملین روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوسرے کوارٹر کیلئے راولپنڈی پی ایچ اے کو 3کرو 93لاکھ ، ملتان کو 7کروڑ 60لاکھ، پی ایچ اے گوجرانوالہ کو ایک کروڑ روپے، ڈی جی خان کو ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے، سرگودھا کو ایک کروڑ 56لاکھ روپے، پی ایچ اے ساہیوال کو ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے جبکہ پی ایچ اے بہاولپور ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے ، یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات پر خرچ ہو گی ۔
تازہ ترین