• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصالحتی کمیٹیوں سے مقدمات کا بوجھ کم ہو گیا ،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹیوں کے ممبر ان جس محنت اور لگن سے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کر دار ادا کر رہے ہیں وہ انتہا ئی قابل تعریف ہے ۔ مصالحتی کمیٹیوں نے مثالی کردار ادا کرتے ہوئے 7سو کے قریب عوامی مسائل حل کئے جو قابل ستائش ہیں،یہ با تیں انہوں نے سنٹر ل پولیس آ فس میں ایک تقریب کے دوران خطا ب میں مصالحتی کمیٹیوں کے ممبر ان سے کہیں۔ آئی جی نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کی بدولت عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہو گیا ہے ،پولیس اور عوام کے مابین تعاون کی زندہ مثال مصالحتی کمیٹیاں ہیں۔اس موقع پر تمام زونل ایس پیز نے اپنے زون کی مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا ۔ آئی جی نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں میں خواتین کے کردار کو سراہتا ہوں اور ان کمیٹیوں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں مصالحتی کمیٹی کے سینئر ممبر ناصر محمد علی واسطی کا کہنا تھا کہ تمام تھانوں کی مصالحتی کمیٹیاں بہترین انداز میں پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں ۔
تازہ ترین