• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ کے خاتون سمیت دو ملزموں کو قید، جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے خاتون سمیت منشیات مقدمات کے دو ملزمان کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے رواں برس بارہ جنوری کو اٹک ٹال پلازہ سے 1200گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم محمد سنی کے مقدمہ کا ٹرائل ایک ہی مکمل کر کے پانچ گواہوں کے علاوہ ملزم کا بیان اور وکلا کی بحث سنی تاہم فیصلہ سنائے جانے سے قبل ملزم نے اپنی غلطی کا اعتراص کرلیا جس پر عدالت نے اسے چھ ماہ قید اور تیرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدالت نے ایک ماہ قبل اٹھارہ ستمبر کو اٹک ٹال پلازہ سے 740 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر پکڑی جانے والی ساٹھ سالہ شاہین کو بھی اقبال جرم کر لینے پر چار ماہ قید اور بارہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین