• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی سہولت کیلئے آرڈی اے کا ون ونڈو آپریشن فعال

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) شہریوں کی سہولت کیلئے آرڈی اے کے احاطہ میں تقریباً چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے ون ونڈو آپریشن کو فعال کر دیا گیا ۔ منگل کے روز چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضٰی نے افتتاح کیا۔ انہوں نےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بھر پور توجہ اس کام پر رہی ہے کہ آرڈی اے کے اند ر جدید طرز کا ون ونڈو آپریشن سنٹر قائم ہو جائےتاکہ لوگ اپنے کاموں کیلئے ہر دفتر کےچکر نہ لگائیں بلکہ ون ونڈ و آپریشن سنٹر پر اپنی درخوست جمع کروائیں اور اسی دفتر سے اپنے درخواست پر احکامات اورفیصلہ کی کاپی حاصل کریں۔ کسی نے کوئی نقشہ جمع کروانا ہے، پلاٹ ٹرانسفر کروانا ہے یاآرڈی اے سے متعلق کوئی دوسرا کام ہے تو وہ ون ونڈو آپریشن سنٹر سے اپنے کام کے متعلق معلومات لے سکیں گے۔
تازہ ترین